تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شیخوپورہ: بھینسوں کا ٹرک الٹنے سے 4 بیوپاری جاں بحق

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کےضلع شیخوپورہ میں بھینسوں کا ٹرک الٹنے سے چار بیوپاری جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج علی الصبح شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں کے قریب بھینسوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک پر بیٹھے چار بیوپاری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعے میں متعدد بھینیس بھی ہلاک ہوگئیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق بیوپاریوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، حادثے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بھینسوں کی ہلاکت کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، امدادی ٹیموں نے ہلاک بھینسوں کو بھی سڑک سے ہٹاکر ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جاں بحق بیوپاریوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، زخمی بیوپاریوں کے بیانات کے بعد مزید معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: تیز رفتار بس نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق

ادھر مظفرگڑھ میں بھی علی پور روڈ پر ٹریلر اور مسافر بس ٹکراگئے، حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ 20زخمی ہوئے، موقع پر موجود ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے اتنا شدید تھا کہ مسافر بس کے اندر ہی پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں انڈس ہائی وےپر کوچ اور ٹریکٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد پولیس نے زخمیوں کو سول اور نجی اسپتال منتقل کیا، حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -