جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی: تیز رفتار بس نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتار بس نے شہریوں کو کچل دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار بس فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں پر چڑھ گئی، حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار بس مسافروں کو کچلتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چار فروری کو بہاولپور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال چودہ فروری کو بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق افراد میں دلہا کے 2 بھائی بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں