اشتہار

مریم نواز کو پولیس کے بجائے خواتین قیدیوں کی وردی پہننی چایئے تھی، شیرافضل مروت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پولیس کے بجائے خواتین قیدیوں کی وردی پہننی چایئے تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں مریم نواز کے پولیس لباس پہننے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ پڑھتےہیں جعلی وردی میں ملبوس افرادکوگرفتارکیا گیا، یونیفارم رکھنے والی فورس کےاپنےقوانین ہوتے ہیں، تعزیرات پاکستان میں ایک دفعہ ہے419کی ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےآج جوپولیس یونیفارم پہنااس کامقصدکیاتھا، کیامریم نواز بہاولنگرکے واقع پرپولیس کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہیں، کیامریم نوازگزشتہ دوسال میں جوپولیس نےکیااس پرشاباش دےرہی ہیں۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نوازنےپولیس یونیفارم پہن کرکیا پیغام دیاہے، مریم نواز کو پولیس یونیفارم کے بجائے قیدی خواتین کی وردی پہننی چایئے تھی۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی والےمجھےکہتےتھےکہ آپ رنگین شرٹس پہنتےہیں لیکن محترمہ مریم نواز تو ہماری بھی باجی نکل گئیں، 10قدم آگے نکل گئیں، مریم نوازکی وزیراطلاعات نے ہی ٹک ٹاک بنانےکیلئےمشورہ دیاہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں ہشاش بشاش نظرآئے، بانی پی ٹی آئی خواتین سےمتعلق گفتگومیں تھوڑےجذباتی ہوئے، سوال کیاکہ خواتین کےحقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکیسزمیں تاخیرپراظہارافسوس کیا، بانی پی ٹی آئی سےآج ملاقات میں چیئرمین پی اےسی پربات ہوئی، حامدرضا،حامدخان سمیت کسی نےبات نہیں کی،میڈیاکاشوشہ ہے، حامدخان سینیٹرہیں وہ قانون کےمطابق چیئرمین پی اےسی نہیں بن سکتے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کوکہا گیا ن لیگ نے کہا شیرافضل مروت چیئرمین پی اے سی قبول نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ متبادل کانام دیں،جوتجویزبھی کیا گیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ جب تک وہ ڈیکلیئرنہیں کرینگے میں متبادل نام نہیں دوں گا، پہلےدن سےشیرافضل مروت کانام دیاہے، چیئرمین پی اےسی کیلئے شیرافضل ہی ہوں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اندرونی طورپربانی پی ٹی آئی سےمتبادل کانام لینےکی کوشش کی گئی، اندرونی طورپرکس نے یہ حرکت کی میں نام نہیں لوں گا، درگزرسےکام لیتاہوں،اندرونی معاملات کا ذکر اب نہیں کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپوربانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےبہت متحرک ہوگئےہیں، علی امین گنڈاپور تحریک کیلئےبھی متحرک ہیں اورکہاجلسوں میں شرکت کروں گا۔

جلسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کوجلسہ کرنےجارہےہیں علی امین کی خواہش ہےہوم ٹاؤن میں جلسہ کریں، 9 مئی کےنام پرجوہمارےساتھ ہواوہ ہم قوم کوبتائیں گے، ہمارےپاس دوراستےہیں،ایک راستہ عدلیہ سے امید کا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 17دن میں سائفرکےٹرائل ختم ہوئےاورڈیڑھ ماہ ہوگئےبحث ختم نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں تاخیر غیر معمولی ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کےکیسزمیں جس طرح سزاہوئی آج اپیلوں میں فائدہ ہورہاہے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےدوٹوک الفاظ میں کہاکوئی ڈیل نہیں کوئی مفاہمت نہیں، مزیدجیل میں رہنے کوتیار ہوں، ڈیل نہیں کروں گا، وقتی مفاہمت یافائدےکیلئےکوئی ڈیل نہیں کروں گا، قوم کوبتادیں میں کوئی ڈیل نہیں کررہا۔

نواز شریف سے متعلق شیر افضل نے کہا کہ جس نےوزیراعظم بنناتھاوہ تندورپرروٹی کی قیمتیں پوچھ رہاہے، لندن سےوزیراعظم بننے کیلئے آئے تھے یا تندور پرروٹی کی قیمتیں پوچھنےآئےتھے، 7فروری تک تو پوسٹر لگے ہوئے تھے کہ وزیراعظم ایک ہی شخص ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کےتمام مسائل کاحل پرخلوص میثاق جمہوریت میں ہے، قوانین کی جودھجیاں اڑائی جا رہی ہیں کیااسے درست نہیں کرناہوگا؟ مریم نوازکوبانی پی ٹی آئی نےجیل میں ڈالاتھانہ بانی پی ٹی آئی کومریم نوازنےڈالاہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں کچھ قدآورسیاستدان ہیں جن پراعتمادکیاجاسکتاہے، آل شریف کےاندرجوہورہاہےسمجھ رہاہوں کہ نوازشریف کوباہرجانےکی اجازت نہیں، میراخیال ہےآل شریف ڈررہاہےکہ کہیں بیان نہ دے دیاجائےکہ لندن پلان واقعی ہواتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں