لاہور : پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کر رہے ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں ، الیکشن کمیشن کارکنوں پرتشدد کا نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عطاتارڑاوران کےغنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کر رہےہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں، تیر پر ٹھپہ لگایا تو دیکھ لیں گے، کیا الیکشن اس طرح ہوتے ہیں۔
شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے بتائے کہ وہ ایک پارٹی کا الیکشن کمیشن ہے کہ تمام پارٹیوں کا الیکشن کمیشن ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کی ملکیت نہیں، بھڑکیلےلوگ ہرطرف ہوتے ہیں،جنون کوبوتل سےنہ نکالیں خون خراباہوا توکوئی کنٹرول نہیں کر پائے گا۔
انھوں نے خبردار کیا کہ لوگوں کو مشتعل نہ کیا جائے ایسا نہ ہوکہ لاہور کا ماحول خراب ہوجائے ، پیپلزپارٹی کو اقتداد کی حوس نہیں ہے اور نہ وہ کبھی کسی سلسکشن کا حصہ بنی ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ اگر نوجوان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو ان کو یہ حق ملنا چاہیئے ، سیاسی مخالفین الیکشن کو دنگل نہ بنائیں اسے الیکشن ہی رہنے دیں۔