لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے وکٹ کو سمجھنے میں غلطی کی، ٹیم میں اسپنرز کا شامل ہونا ضروری تھا۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کی ناکامی پرمایوس ہوگئے، کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں نمبرپرموجود ٹیم سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں۔
شہریار خان کےمطابق وکٹ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی، پلیئنگ الیون میں اسپنرز کا ہونا ضروری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ اورکپتان نے چارفاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا غلط فیصلہ کیا۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف کامیابی کو مثال بناتے ہوئے کہا کہ کیوی ٹیم نے میدان کی کنڈیشنز کو سمجھ کرہی اسپنرزکو کھلایا اورکامیاب رہے۔