تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بالی ووڈ انڈسٹری کی ہٹ دھرمی، فلم کے لیے ایک اور پاکستانی گانا چوری کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار  نے پاکستانی گانے کی  چوری شدہ دھن پر بنائے جانے والے گانے کو اپنی فلم میں شامل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار مہیش بھٹ کی نئی فلم ’سڑک 2‘ کا حال ہی میں ٹریلر جاری ہوا جس کو پہلے سشانت سنگھ کی موت کی وجہ سے لوگوں نے نا پسند کیا اور اب گانا چرانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی ناپسندیدگی کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستانی موسیقار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر شیزان سلیم عرف جوجی نے انکشاف کیا کہ ’فلم سڑک 2‘ کا مرکزی گیت ’عشق کمال‘ دراصل پاکستانی گیت ’ربا ہو‘ کی دھن چرا کر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ربا ہو گانا میں نے 2011 میں لانچ کیا تھا‘۔

شیزان سلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عشق ٹو اور اپنے گانے کی ویڈیو پوسٹ کی اور مداحوں سے کہا کہ وہ ویڈیو دیکھ کر خود فیصلہ کرلیں کہ بھارتی فلم میں میرے گانے کی دھن چرائی گئی ہے یا پھر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ گیت اپنے دوست زید کے لیے کمپوز کیا تھا۔ زید نے یہ گیت 2011ءمیں گایا اور اس کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی پوسٹ کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

Bollywood Movie Sadak 2 Song Ishq Kamaal Copied from Our Pakistani song Rabba Ho from 2011 and I Produced that Song My Tweet and Video from twitter: https://twitter.com/i/status/12934419… Original Song: https://youtu.be/onBM243LRjU?t=77 Copied song: https://youtu.be/Iot0eF6EoNA?t=83 The song Rabba ho by Zaid khan, the music was produced by me in Year 2011 and was launched through my production JO-G Studios Productions and my company YouTube channel JO-G Studios International and JO-G Studios Toronto. Zaid Khan also wrote the lyrics and did the melody composition of the song. . . . . #shezansaleem #sadak2 #rabbaho #ishqkamaal #zaidkhan #bollywood #maheshbhatt #poojabhatt #aliabhatt #songcopied

A post shared by Shezan Saleem aka JO-G (@shezansaleem) on

شیزان سلیم نے کہا کہ ’میں اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھوں گا بلکہ ایسے لوگوں کو آخر تک پہنچاؤں گا‘۔ یاد رہے کہ شیزان سلیم معروف پاکستانی گلوکار سلیم جاوید کے صاحبزادے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بھارت کی کئی فلموں میں پاکستانی گانوں یا اُن کی دھنوں کو بغیر کسی اجازت کے چرا کر شامل کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -