جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اہل تشیع علماء کے وفد کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اہل تشیع علماء کے وفد نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کر کے  محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج مورخہ 27 اگست کو شیعہ علماء کے ایک وفد نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں محرم الحرام کے تناظر میں سیکیورٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز ملاقات،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی مزید تیز کرنے پر اتفاق

رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’اہل تشیع علماء نے محرم الحرام میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور شرپسندوں ، تفرقہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کرنے کا بھی یقین دلایا‘‘۔

شیعہ علماء وفد میں مختلف شیعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماؤں نے اپنی جانب سے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی اور  محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیعہ علماء کی جانب سے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے اس آپریشن کے ذریعے شہر میں قائم ہونے والے امن و امان پر رینجرز کی قربانیوں کو بہت سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں