جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا ہے جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے سابق ترجمان لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کو ریاست کے اہم عہدوں پر فائز کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے فردوس عاشق اعوان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے فرائض عاصم سلیم باجوہ ادا کریں گے۔

- Advertisement -

عاصم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کردیاگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو  وفاقی وزیر اطلاعات اور  عاصم سلیم باجوہ کو  وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح
طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو
رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں