تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

‘عمران خان پر کرپشن کاالزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کاالزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج سات پارٹیاں حکومت میں بیٹھی ہیں لیکن ان میں کوئی ربط نہیں ہے، عمران خان نے دو جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑی، عمران خان پر کرپشن کاالزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اشرافیہ کی حکومت نہیں چلے گی عمران خان کی جنگ ان کیخلاف ہے، عمران خان کہتے ہیں جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اقتدار میں ہیں، موجودہ حکومت عوام کی خدمت کیلئے نہیں آئی بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانے آئی ہے، موجودہ حکومت نے اپنے ایف آئی اے کیسز کو متاثر کیا، انہوں نے اپنی پسند کے لوگ لگائے، نیب قوانین میں ترمیم کرکے کرپشن کو جائز کردیا، الیکشن ریفارمز کیں، یہ لوگ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ثابت کردیا کہ یہ انتہائی نااہل ترین لوگ ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو بھکاری بنایا اور وینٹی لیٹر پر رکھا، ہمارے 3 سالہ دور کی مہنگائی ایک طرف اور انکے 60 دن کے کارنامے ایک طرف، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ ایسے معاہدہ کیا جیسے چور کرتے ہیں، یہ باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہیں کرسکتے، ان کی باہر کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں کیونکہ ان لوگوں کے تمام اثاثے باہر ہیں۔

 

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہم نے مشکل ترین صورتحال میں معیشت کو چلایا، ہماری حکومت معیشت کو 6 فیصد گروتھ پر لے آئی تھی،یہ ہم نہیں عالمی ادارے کہہ رہے ہیں، ہم قیمتیں بڑھا رہے تھے تو اس کا متبادل بھی دے رہے تھے، آئی ایم ایف ہمیں بھی کہتا تھا سبسڈی ختم کریں ہم نے ختم نہیں کی، تیل کی قیمتوں میں سبسڈی دے رہے تھے تو سبسڈی فراہم بھی کر رہے تھے،466 ارب روپے کا پورا چارٹ شوکت ترین دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -