جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام کے لیے قربانی دے رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ چھ ہفتوں کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، عدالت نے ہمیں ملاقات کی اجازت دی، دو بجے سے انتظار کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا انڈر ٹیکنگ دیں بانی پی ٹی آئی سے سیاسی بات نہیں کریں گے، جیل انتظامیہ کو بتایا کیا بانی کو موسم کا حال بتانا ہے؟ جیل انتظامیہ کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

شبلی فراز نے کہا کہ تین ہفتوں کے دوران ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سب کو پتہ چل گیا، بانی کے ساتھ ایسے سلوک کا مقصد انہیں توڑنا تھا لیکن وہ ٹوٹ نہیں سکتے۔

یہ پڑھیں: ہمیں کہا گیا لکھ کر دیں جیل میں بانی پی ٹی آئی سے سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، زرتاج گل

شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کو جیل میں رکھا گیا۔

دوسری جانب زرتاج گل نے کہا کہ ہم سب اپنے علاقوں سے ووٹ لے کر آئے ہیں، ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے نام دیے تھے اس لیے ملنے آئے تھے، سفاک حکومت ہے آپ جو ظلم اور جبر پی ٹی آئی پر کریں گے اس کا حساب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا لکھ کر دیں بانی پی ٹی آئی سے سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی گفتگو کریں گے ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے کہ کمیشن بنائیں اور اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، ایسی کون سی چیز ہے جو ہم سے چھپائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں پاکستان کو بحران سے صرف بانی پی ٹی آئی نکال سکتا ہے، پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے لیڈر سے ملاقات کیلیے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں