جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘حکومت کو لانگ یا شارٹ مارچ کی پرواہ نہیں، پی ڈی ایم کی تدفین ہوچکی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کولانگ یاشارٹ مارچ کی پرواہ نہیں، پی ڈی ایم کی تدفین ہوچکی ہے ، عوام ان کی پذیرائی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی دیرینہ خواہش تھی نظر انداز علاقوں کے لیے کچھ عملی کیا جائے، وزیراعظم نے بلوچستان کے لیے 632 ارب سے زائد کا پیکج اور سابق فاٹا کے لیے بھی ایک پیکج دیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کو کے پی میں ضم کرایا گیا، مرزاآٖفریدی کاتعلق سابق فاٹا سےہےوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہیں جبکہ صادق سنجرانی صاحب بلوچستان سےتعلق رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست کامحورعوام ہوناچاہییں، عوام کوترقی کےوہ مواقع دینےچاہییں جوان کاحق ہیں، ڈھائی سال میں ہماراواسطہ علاقائی جماعتوں سے رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونےکےباعث اصلاحات کوآگےنہیں لےجاسکتےتھے، ہماری پارٹی کےریفارم ایجنڈےکےراستےمیں رکاوٹیں ڈالی گئیں، عوام نےان کومنتخب کیالیکن ان کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا۔

شبلی فراز نے بتایا کہ سیاست میں آئے توایک فیکٹری تھی نواز شریف کی بیس پچیس فیکٹریاں بن گئیں، ان لوگوں نے اداروں کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا، عمران خان نےرفاہی کام کیے، ان کے دل میں محروم افراد کے لیے درد ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نےکوشش کی کہ پارلیمنٹ میں آنےوالوں کےلیےایک معیارہو، اہلیت کی بنیادپرلوگ پارلیمنٹ میں آئیں ،عوام کے لیے آواز بلند کریں۔

سینیٹ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں بھی ہماری پارٹی سب سےبڑی پارٹی بن کرابھری ہے، 40سال سےحکمران جماعتیں علاقائی جماعتوں میں تبدیل ہوگئیں، ان کےلیےقانون کی کوئی اہمیت نہیں یہ قانون پریقین ہی نہیں رکھتے۔

شبلی فراز نے مزید کہا اداروں کامضبوط ہوناان کےذاتی مفادات کےراستےمیں حائل تھا، پیپلزپارٹی پہلے وفاق کی جماعت تھی جواب دیہی سندھ تک محدود ہوگئی ، ان کی اب بھی کوشش ہے کہ ایسا ماحول ہوکہ حکومت عوام کی خدمت نہ کرسکے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کےلیےسیاسی استحکام ضروری ہے، سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اکثریت کےبعدعوام کی بہبود کے لیے اصلاحات کریں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ باہرموجودپاکستانی بھائیوں نےملک کی بہت خدمت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کے آنے کے بعد ترسیلات زر بڑھ گئی ہیں، روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بھی بہت تیزی آئی ہے۔

شبلی فراز نے مہنگائی کے حوالے سے کہا مہنگائی پروزیراعظم نے اپنی پوری توجہ مرکوزکی ہوئی ہے، مہنگائی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سعیدغنی ذکرکررہےتھےکہ کیاہوا، میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کاذکرہےپھربھی اپوزیشن نےمخالفت کی، اوپن بیلٹ کی بات مان لیتےتوان کاہی فائدہ ہوتا، ان کےقوانین کےماہربیٹھےتھےلیکن ان کوکچھ سمجھ نہیں آیا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی سےاتنی محبت تھی کہ ان کےنام پرہی مہرلگادی، صادق سنجرانی کےنام پرہی مہرکیوں نہیں لگائی گئی۔

شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اب ہمیں ان کےلانگ یاشارٹ مارچ کی کوئی پرواہ نہیں، پہلےکی طرح اب بھی عوام ان کی پذیرائی نہیں کریں گے، پی ڈی ایم دفن ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں