اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پوری قوم جانتی ہےشوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پوری قوم جانتی ہےشوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا، دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا، عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے، شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔
پوری قوم جانتی ہےکہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔انہوں نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا۔عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے۔شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 22, 2020
اس سے قبل مسلم لیگ ن نےشوگرانکوائری کمیشن رپورٹ مستردکردی، رہنما ملک احمدخان نے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیداکرکے منافع کمانےوالوں کا دفاع کیاجارہاہے، یہ قلت آپ کےدورمیں پیداہوئی آپ اس کےذمہ دارہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ شریف شوگرملز نے ایک کلو کی چینی بھی ایکسپورٹ نہیں کی، اس پورےعمل میں آپ نےجان بوجھ کر گیم کھیلا، وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب سےکوئی پوچھنےوالانہیں، وہ تمام ذمہ داریوں سےبری ذمہ ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اختیارات کاناجائز استعمال کرنیوالوں پرنیب کےکیسزبنیں گے، اس رپورٹ کےبعدوزیراعظم کوآج شام سےپہلےاستعفیٰ دےدینا چاہئے تھا۔
یاد رہے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ شوگر ملز مافیا نے ملی بھگت سے عوام سے لوٹ مار کی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ، شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ کے شواہد ملے ہیں، العربیہ میں کچی پرچی کارواج بہت ملا ہے اور اس نے کسانوں کو40کروڑ روپے کم دیے گئے، جے ڈی ڈبلیو گروپ کی شوگر ملز کارپوریٹ فراڈ میں ملوث نکلی ہیں۔