تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’رانا ثنا اللہ کی کانپیں ٹانگنے لگیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے وزیر داخلہ کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمران نااہل اور کرپٹ تو تھے ہی بزدل بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی کانپیں ٹانگنے لگی ہیں اور اسلام آباد کو کنٹینرز سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم کال کے پیش نظر وفاقی پولیس نے صوبوں سے 30 ہزار اہلکار مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو داخلے سے روکنے کے لیے پولیس، ایف سی، رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کینٹرز بھی لگائے جائیں گے اور داخلی راستوں پر کنٹینرزکے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی جب کہ وفاقی پولیس کی جانب سے اضافی آنسوں گیس شیل اور شیل پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی تو ایسی دُھونی دیں گے کہ وہ دوبارہ اسلام آباد آنا ہی بھول جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ : رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکی

رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ اس وقت کسی کا لاڈلا نہیں ، ناخلف بیٹے سے تو ماں باپ بھی لاڈ نہیں کرتے، تو جو قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہو اس سے کون لاڈ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -