سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا اگلا مشن سپریم کو آپس میں لڑوانا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موجودہ صورتحال پر ٹوئٹ میں کہا کہ اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے جس کی زد میں صرف غریب عوام ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ان کا اگلا مشن سپریم کو آپس میں لڑوانا ہے، سپریم کورٹ کو ایگزیکٹو کے تحت دباؤ میں لانا ہے، اس وقت قوم آسمان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
اس وقت شدید سیاسی طوفان ہےجس کی زدمیں صرف غریب عوام ہےاگلامشن سپریم کوآپس میں لڑواناہےاورسپریم کورٹ کوایگزیکٹوکےتحت دباؤمیں لاناہےملک کوکھائی میں لےجاناہےالیکشن میں اپنی مرضی کانتیجہ لاناہے سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہاہے قوم آسمان اورسپریم کورٹ کیطرف دیکھ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 27, 2023
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان آکر سمجھایا سعودی عرب نے پیغام بھجوایا، انہوں نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو پیسے نہیں بانٹے، پنجاب میں 18 لاکھ آٹے کے تھیلے غریبوں کو نہیں دیے۔
چینی وزیرخارجہ نےپاکستان آکرسمجھایااور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا لیکن میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہےنہ سندھ میں سیلاب کے پیسے بانٹےنہ پنجاب میں18لاکھ آٹےکےتھیلے غریب کو دیے ارشد شریف کے بعد سمیع ابراھیم اور عمران ریاض کی باری ہے یہ ہے جمہوریت جس کی گروتھ زیرو ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 27, 2023
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے امریکا میں ڈاکٹر سے دماغی توازن ٹھیک نہیں کا سرٹیفکیٹ لیا، نوازشریف نے پلیٹ لیٹس کا سرٹیفکیٹ لندن سے لیا، قادر پٹیل کو رپورٹ میں پتہ چلا سارے جہاں سے لڑنے والا دماغی طور پر مضبوط نہیں ہے۔