تازہ ترین

بِکنے والوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، شیخ رشید

سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ بِکنے والوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے تاہم اوپر اللہ اور نیچے عدالت ہے جیت عدلیہ اور آئین وقانون کی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بِکنے والوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے۔ تاہم اوپر اللہ اور نیچے عدالت ہے جیت عدلیہ اور آئین وقانون کی ہوگی۔ 16 جون تک آر یا پار ہو جائے گا۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ 4 مرلے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے۔ میں جب تک گرفتار نہیں ہوتا ٹوئٹر پر وڈیو پیغام کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عدلیہ کے فیصلے نامنظور ہیں۔ عدالت ضمانت دیتی ہے تو ایک ریڈی میٹ ایف آئی آر پہلے سے تیار ہوتی ہے۔ 13 جماعتیں اپنی نا اہلی کاغصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں۔ اب تھانوں میں اذیت اور گھروں میں بھوک ہے یعنی آگے کھائی اور پیچھے گڑھا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا گھیراؤ اور کبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے۔ ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا ہے جب کہ آئی ایم ایف سے چھٹی اور دوستو سے کُٹی ہو گئی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج زیادہ تر وہ پولیس والے متحرک ہیں جو نواز شریف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے کوٹے پر بھرتی ہوئے اور آج پولیس میں سینیئر افسر بن چکے ہیں۔

 

سینیئر سیاستدا نے کہا کہ میں نے 2 ٹویٹ دینے تھے لیکن میرے لوگوں کو غیر قانونی طور پر گھروں سے اٹھا لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -