اشتہار

یہ جیلوں میں ہوں گے یا عوام کی عدالتوں میں جلد پتہ لگ جائے گا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور دروازے سے آنیوالی پی ڈی ایم حکومت الیکشن میں جانے سے گھبرا رہی ہے یہ جیلوں میں ہوں گے یا عوام کی عدالتوں میں جلد پتہ لگ جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 21 ارب کے فنڈز اجرا کرانے کی آج آخری تاریخ ہے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس معاملے پر بل قومی اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔ تمام صورتحال کے حوالے سے سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں آج پتہ لگ جائے گا۔ اگر حکم عدولی ہوتی ہے تو ابتدا اسٹیٹ بینک سے ہی کی جائے۔

- Advertisement -

 

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے 90 روز پورے ہو گئے، یہ کس شوق اور اختیار کے تحت بیٹھے ہیں۔ چور دروازے سے آنیوالی پی ڈی ایم حکومت الیکشن میں جانے سے گھبرا رہی ہے۔ وزیر داخلہ کا 14 مئی کو انتخابات نہ ہونے کا بیان عدلیہ کے فیصلے کی حکم عدولی ہے۔ یہ جیلوں میں ہوں گے یا عوام کی عدالتوں میں جلد پتہ لگ جائے گا۔

 

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور غیر اخلاقی مہم چلائی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تب بھی صوبائی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ سراج الحق کےمذاکرات حقیقت پر مبنی ہوں تو اچھی بات ہے
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نیب کے کیسز سپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں۔ ان شاءاللہ عدالت عظمیٰ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں