تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

’شیخ رشید کو کھانا دیا گیا نہ دوائیں، پتہ نہیں وہ کس حال میں ہیں‘

شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے پر ان کے بھتیجے راشد شفیق نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے پر ان کے بھتیجے راشد شفیق نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ رشید احمد کی حفاظت فرمائے۔

راشد شفیق نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ریمانڈ منظوری کے بعد شیخ رشید اب تک اسلام آباد کے کسی تھانے میں نہیں ہیں۔ انہیں کھانا دیا گیا ہے اور نہ ہی دوائیں، پتہ نہیں وہ کس حال میں ہیں۔ اللہ تعالی شیخ رشید کی حفاظت فرمائے۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے چچا کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست کریں گے کہ شیخ رشید سے متعلق بتایا جائے۔ میرا ان سے خونی رشتہ ہے اور ہمیں ان کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے دوٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Comments