بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اوپنر شیکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں تین ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے ان کی جگہ رویندر جڈیجا نے فیلڈنگ کے فرائض انجام دئیے تھے۔

- Advertisement -

شیکھر دھون ورلڈ کپ کے باقی میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019، بھارت نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی

روہت شرما کے اوپننگ پارٹنر کے لیے بھارت ممکنہ طور پر رشب پانٹ یا امباتی رائیڈو میں سے کسی ایک کھلاڑی کو منتخب کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شیکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

شیکھر دھون نے 130 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور 17 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 5480 رنز بنا رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں