ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے غیر واضح طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ نے ان کے مداحوں تذبذب میں مبتلا کر ڈالا۔ اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔
شلپا شیٹھی نے اس کیپشن کے ساتھ سیاہ تصویر بھی شیئر کر دی۔ انہوں نے لکھا کہ ایک ہی چیز دیکھ دیکھ کر بور ہوگئی ہوں، سب کچھ ایک جیسا نظر آتا ہے، جب تک کچھ نیا نہیں مل جاتا، سوشل میڈیا سے دور رہوں گی۔
View this post on Instagram
انسٹا گرام پر شلپا شیٹھی کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ ستے زیادہ ہے۔ اداکارہ اکثر فیشن آؤٹنگ اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں میں گرفتاری کے بعد خبروں کی زینت بنی رہیں۔ اداکارہ کی والدہ شنندا شیٹھی بھی فراڈ کے کیس میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ 2021 میں بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان بھی سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت سرگرم تھے لیکن اب انہوں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر ان سے متعلق اور ان کی فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔