جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کرائم برانچ کا چھاپا، شلپا شیٹی رو پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کرائم برانچ کے چھاپے کے دوران رو پڑیں، شلپا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے مابین اس وقت تلخ کلامی ہوئی جب کرائم برانچ نے فحاشی کے معاملے میں ان کے گھر پر چھاپا مارا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ یہ کہتے ہوئے رو پڑیں کہ وہ اپنے شوہر کے کرتوت سے بالکل بے خبر تھیں، پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ پر وہ بہت پریشان ہوئیں اور راج کندرا پر یہ کہہ کر چلائیں کہ اسے یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

- Advertisement -

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر کی تلاشی کے لیے چھاپا مارا تھا، اداکارہ کے رد عمل پر کرائم برانچ کی ٹیم کو انھیں پُرسکون کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ شلپا شیٹی پولیس کے سامنے رو پڑیں اور انھوں کہا کہ راج کندرا نے ان سے فحاشی ایپ کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کیا ہے، اور انھیں اس معاملے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہیں۔

چھاپے کے دوران میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران دل برداشتہ شلپا شیٹی نے کندرا کو بتایا کہ ان کی اس حرکت کی وجہ سے خاندان کا نام بدنام ہو رہا ہے اور فلم انڈسٹری میں بھی ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے توڑے جا رہے ہیں اور اس وقت انھیں مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا نے کندرا سے سخت لہجے میں سوال کیا کہ جب ان کے خاندان نے معاشرے میں اچھا رتبہ حاصل کیا تھا تو اس طرح کے کام انجام دینے کی کیا ضرورت تھی؟

واضح رہے کہ راج کندرا اور 11 دیگر افراد کو فحاشی کے معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو مبینہ طور پر پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں