اشتہار

ویسٹ انڈیز کھلاڑی نے ٹرول کرنے والوں کو ‘کرارا’ جواب دے ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز بیٹر شمرون ہیٹمائر نے سوشل میڈیا پر ٹرولز کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست نے دو بار کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن کو سپر 12 مرحلے سے باہر کردیا، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر میمز اور ٹرولنگ جاری ہے۔

اسی تناظر میں کیئربین بیٹر شمرون ہیٹمائر کی بیوی کو جب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے ٹرولز کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب کلاس لی۔ویسٹ انڈین بیٹر نے ٹرولز کرنے والوں کو انسٹاگرام کی مدد سے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میری بیوی کو میرے ہر کام کے بارے میں کیوں برا بھلا کہتے ہیں، میرے پاس اپنا ذہن ہے اور میں اپنے فیصلے اور انتخاب خود کرتا ہوں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  ہم نے بُری کرکٹ کھیلی، ویسٹ انڈیز کپتان کا اعتراف

اپنی اہلیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ہیٹمائر نے لکھا کہ وہ میری زندگی ہے اور رہے گی، وہ میرے لیے دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں اور ہمیشہ میری ملکہ خوبصورت رہیں گی۔

واضح رہے کہ شمرون ہیٹمائر کو اس وقت متنازعہ ہوئے جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی ‘ری شیڈول’ کی پرواز سے محروم ہوئے تھے، بعد ازاں ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں