کراچی: کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا بحری جہاز پھنس گیا ہے، پاک بحریہ سمیت مختلف ٹیموں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 ساحل سے ایک کلو میٹر سے کم دوری پر پھنسا ہوا ہے۔
ترجمان کے ٹی پی کے مطابق انفرادی طورپرکمپنی نے اشیاء منگوانےکےلیےبکنگ کروائی تھی ،جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی بلکہ جہاز انجن کمزور ہونے کے باعث لہروں کےساتھ ساحل پر آگیا ،جہاز کو ریسکیو کرنے کیلئے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ ہوچکے ہیں۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ پھنسا ہوا جہاز پانامہ کا ہے اور اسے کراچی پورٹ کے بعد استنبول جانا تھا۔