جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی، فارما کمپنی انجکشنز پنجاب حکومت کو فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی، انجکشن کی 15 لاکھ ڈوز مقامی فارماکمپنی نے درآمد کی ہیں۔

ذرائع ڈریپ کا کہنا ہے کہ فارماکمپنی امپورٹڈ انجکشنز پنجاب حکومت کوفراہم کرے گی اور پنجاب حکومت انجکشن کی ترسیل 27مئی سے کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ فارما کمپنی ٹیٹنس کے انجکشن کی لوکل پروڈکشن بھی کر رہی ہے، فارما کمپنی نے 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز تیار کر لیں، کوالٹی ٹیسٹ جاری ہے، کمپنی کے تیارکردہ انجکشن 15 روز میں دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس انجکشنز لوکل مارکیٹ کو فراہم کرے گی، فارما کمپنی رواں سال 37 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز پروڈکشن کر چکی ہے، کمپنی نے لوکل اینٹی ٹیٹنس ڈوز لوکل مارکیٹ کو فراہم کی تھی۔

کمپنی نے مختلف شہروں کو اینٹی ٹیٹنس انجکشنز ڈیلیور کئے تھے، پنجاب کے اسپتالوں میں ٹیٹنس انجکشن کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈریپ حکام اینٹی ٹیٹنس انجکشنز کی امپورٹر کمپنی سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

خیال رہے لاہور میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہے، جس سے زخمی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

فارما مینوفییکچرز نے بتایا تھا کہ انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے، ویکسین سپلائی کرنے والی کمپنی کا دیگر ممالک کی مارکیٹ میں بڑاشیئرتھا، مختلف کمپنیوں کی دیگر ممالک سپلائی پر قلت ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں