اشتہار

کس صوبے کو کتنی کرونا ویکسین دی گئیں؟ اعداد وشمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین سے ملنے والی کرونا ویکسین کی کھیپ صوبوں کو فراہم کردی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ صوبوں کو فراہم کردی گئی ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کو ویکسین فراہم کی گئیں ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پنجاب کو ڈیڑھ لاکھ، سندھ کو 95 ہزار کورونا ویکسینز فراہم کی گئیں ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا کو 60 ہزار، بلوچستان کو 15 ہزار کورونا ویکسین ڈوز فراہم کی گئیں۔

- Advertisement -

وزارت صحت کے زرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو کورونا ویکسین کے10 ہزار ڈوزز، آزادکشمیر کو بھی کورونا ویکسین کی 10، گلگت بلتستان کو 10 ہزار ڈوز فراہم کی جاچکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت کے پاس کورونا ویکسین کی 187500 ڈوزز کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ چین سے کرونا ویکسین کی اگلی کھیپ جلد آنےکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین سے خریدی گئی سائینوفارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی

یاد رہے کہ رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو اسلام چین سے خریدی گئی سائینوفارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں تھیں، ڈاکٹر فیصل سلطان نےنور خان ایئر بیس پرکوروناویکسین وصول کی تھی۔

چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کیلئےخصوصی رعایت دی ہے اور پاکستان میں سائینوفارم کورونا ویکسین موثر و کامیاب ثابت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں