اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں ننھے ولاگر شیرازی میزبان بن گئے۔
میزبان ندا یاسر نے کہا کہ ہم سب مہمان ہیں اور آپ میزبان ہیں چلیں آپ بتائیں کس طرح آپ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
شیرازی کہتے ہیں کہ السلام و علیکم ناظرین امید ہے اپ خیریت سے ہوں گے، میں اس پروگرام کا میزبان بن گیا ہوں۔
وہ کہتے ہیں کہ میں کراچی میں سمندر پر گیا گاڑی بھی چلائی۔
ندا یاسر سے شیرازی پوچھتے ہیں کہ آپ بڑے ہوکر کیا بنیں گی، ندا یاسر مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں بڑی ہوکر میزبان بنوں گی۔
شیرازی پوچھتے ہیں اور بڑے ہوکر کیا بنیں گی؟ ندا یاسر کہتی ہیں کہ یہ جو آپ کے برابر میں موجود ہے اس کی دادی بنوں گی۔
وہ پھر پوچھتے ہیں کہ اور بڑے ہوکر کیا بنیں ؟ وہ کہتی ہیں کہ بھائی میں اور بڑے ہوکر قبر میں جاؤں گی۔
شیرازی ننھے احمد شاہ سے کہتے ہیں کہ آپ نے بڑے ہوکر کیا بننا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔