اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

خواجہ آصف کے خلاف شیریں مزاری کی ہتک عزت کی درخواست خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر یں مزاری کی خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ کہتے ہیں کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت پارلیمنٹ کے امور میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا۔

جسٹس اطہر نے استفسار کیا کہ شیریں مزاری نے کس کس فورم پر انصاف طلب کیا جس پر شیریں مزاری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو درخواست دی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی درخواست دی گئی مگر شنوائی نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف بے شرم اور بے حیا انسان ہیں، شیریں مزاری

عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو نازیبا لفظ سے مخاطب کیا تھا جس پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی تھی۔

دوسرے دن خواجہ آصف نے اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی جسے شیریں مزاری نے قطعی طور پر مسترد کردیا۔ اجلاس میں اسی معاملے پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔

بعد ازاں شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا تھا۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں جو الفاظ استعمال کیے اس سے میری بے عزتی ہوئی، خواجہ آصف نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں