ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کچھ دیر قبل دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کیا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کو پولیس نے پھر سے گرفتار کر لیا، والدہ اور سینیٹر فلک ناز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، ہم اڈیالہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر تھے، نہیں معلوم پولیس انہیں کہاں لے کر گئی۔

- Advertisement -

شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

شیریں مزاری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر 12 مئی کی رات گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کی رہائی سے قبل جیل انتظامیہ کو روبکار موصول ہوا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی رہائی سے متعلق قانونی عمل جاری ہے، ان کو شام کے اوقات میں اڈیالہ جیل سے رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اب بھی گرفتار ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، علی محمد خان، سینیٹر سیف اللہ نیازی، شیریار آفریدی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں