تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو پولیس نے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے وکیل انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کو پنجاب پولیس لے کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شیریں مزاری کو کہاں لے کر گئی نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اس قدر خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرف جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے، کسی بھی عدالت کے حکم نامے کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ پانچ روز قبل بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -