تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی: افطار کے وقت خیموں‌ میں‌ شیشہ پینے پر پابندی عائد

دبئی: متحدہ عرب امارات میونسپلٹی نے افطار کے وقت خیموں‌میں‌ شیشہ پینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق افطار کے بعد رات 9 بجے تک لگائی گئی ہے، پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ تاکہ کم عمر بچوں، حاملہ خواتین اور جو لوگ تمباکو نوشی نہیں کرتے ان کو شیشے کے مضر صحت دھوئیں سے بچایا جاسکے۔

رمضان افطار خیموں میں عام طور پر شیشہ اور سگریٹ پینے والوں کے خیمے شیشہ یا سگریٹ نہ پینے والوں سے الگ نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے شیشہ نہ پینے والوں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

خیموں میں شیشہ پینے کی یہ پابندی متحدہ عرب امارات کے تمباکو اور منشیات کی روک تھام کے 2009 کے وفاقی قانون نمبر 15 کے مطابق لگائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی نے رمضان خیموں کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے ہوٹلوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ درخواستیں جمع کرواتے ہوئے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ خیموں کے اندر جانے والا راستہ ہوٹلوں کے اندر جانے کے راستے سے الگ ہوگا۔

پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم رفیع کا کہنا ہے کہ افطار خیموں کے لیے مجموعی طور پر 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں دو کو منطور کرلیا گیا ہے جبکہ باقی درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -