اشتہار

نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر نریندر مودی پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نےنواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر نریندر مودی پر تنقید شروع کردی ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان دشمنی میں اپنے وزیراعظم کو بھی نہ بخشا، نریندرمودی بھی شیو سینا کے نشانے پر آگئے، شیو سینا کےاخبار سامانا نے لکھا کہ مہاراج حکومت کے چترا پتی شیواجی نے کبھی دشمن کو مبارک باد کا پیغام نہیں بھیجا، مودی نے پاکستانی ہم منصب کو ہیپی برتھ ڈے کیوں کہا ؟

شیو سینا کی جانب سے نریندر مودی پر یہ تنقید شیوا جی کے مجسمے کا سنگ بنیاد رکھنے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے، جو تئیس ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 16 ویں صدی میں مرہٹہ دور کی معروف شخصیت حوالے سے پہلے ہی نریندر مودی پر شدید دباؤ ہے۔


مزید پڑھیں : وزیرِاعظم نواز شریف کی سالگرہ، مودی کی بھی مبارک باد


یاد رہے کہ پچیس دسمبر کو نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی تھی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے 61 ویں سالگر کے موقع پر مبارک دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کی درازی عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں