بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

شیو سینا راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے لئے متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد : بھارت کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہا ء پسندوں نے راحت فتح علی خان کے میوزیکل شو کے بینرز پھاڑ دئیے۔ شیو سینا کے انتہا ء پسندوں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستانی فنکار کے میوزیکل شو کے لئے مشکلات کھڑی کرنی شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی خان کے ممبئی میں غزل کے پروگرام پر شیو سینا ہنگامہ آرائی کرکے پروگرام کو موخرکرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

شیو سینا کے لیڈر نے اس ہنگامہ آرائی پر ہندو انتہا ء پسندوں کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار ان پروگرامز کے ذریعے پیسے کماتے ہیں جبکہ پاکستان ہمیشہ کی طرح بھارت کی سرزمین پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔

1

 

اس موقع پرشیو سینا کی جانب سے حکومت کو دھمکی دی گٗئی ہے کہ یہ مظاہرہ ابتداء ہے اگرحکومت کی جانب سے اس کنسرٹ کے خاتمے کا اعلان نہ کیا گیا تو پاکستانی فنکار کے احمد آباد پہنچتے ہی مظاہرہ کریں گے۔

شیو سینا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ ہم ہر صورت اس پروگرام کو روکنے کی کوشش کریں گے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

واضح رہے پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو اس ماہ کی 30 تاریخ کو احمد آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں