کراچی: شہر قائد میں ضمنی الیکشن میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایچ او ملیر سٹی، اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے انتخابی حلقے این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے دوران ناقص سیکیورٹی انتظامات پر اعلیٰ پولیس حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او ملیر سٹی اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران رونما ہونے والے ناخوش گوار واقعات سے متعلق ایس ایچ او سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ضمنی الیکشن کے روز پی ٹی آئی رہنما بلال غفار حملے میں زخمی ہوئے تھے، جب کہ حلقے میں زبردستی ووٹنگ کی شکایات اور ڈی وی آر بھی چوری ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔