ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی: گٹکا مافیا سے رشوت مانگنے والا ایس ایچ او شاہ لطیف معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈیشنل آئی جی نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے گٹکا مافیا سے رشوت کا مطالبہ کرنے والے ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کو معطل کر کے عہدے میں تنزلی کر دی۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایکشن لیتے ہوئے شوکاز جاری تھا۔

قبل ازیں، اے آر وائی نیوز نے خبر شائع کی تھی کہ شاہ لطیف پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزمان عمران، زیشان، اسامہ اور فیضان کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد گٹکا مافیا نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو اپنے کارندے چھوڑنے کے لیے فون کیا تو وہ مبینہ طور پر 4 لاکھ رشوت کیش وصول کرنے کیلیے گٹکا فروش کو ڈراتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس افسر کی رشوت مانگنے کی ویڈیو وائرل

ایس ایچ او شاہ لطیف کی مبینہ آڈیو 22 جنوری 2025 کی ہے جو اب سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے 3 ملزمان کو چھوڑنے کیلیے 4 لاکھ وصول کیے اور دکھاوے کی کارروائی کیلیے ایک ملزم کو چالان کیا۔

آڈیو کال میں ایس ایچ او گٹکا مافیا کو کہتا ہے کہ کیسا ہے میرا بچہ۔ پھر ڈراتا ہے اب تو اے سی سمیت دیگر کو اختیارات مل گئے ہیں کارروائی کرنے کے، جس پر گٹکا ڈیلر کہتا ہے سر آپ کچھ کر دو اصل میں ہم سب ایک ہی فیملی ہیں۔

ایس ایچ او کہتا ہے کہ ابھی اے سی ایم کو چئیرمین بنا دیا ہے ٹاسک فورس کا۔ گٹکا ڈیلر کہتا ہے سر ایک بات تو مانو ہم آپ کی کتنی بات مانتے ہیں۔ ایس ایچ او گالی دے کر کہتا ہے تو نے میری کونسی بات مانی ہے، کبھی بولا ہے کہ صاحب کو 5 لاکھ روپے دے دو۔

گٹکا ڈیلر کہتا ہے کامران سے پوچھو میں نے پھٹیک بھری ہے سر۔ ایس ایچ او نے آڈیو میں اعتراف کیا کہ جب میں پہلے ہفتے آیا تو پتہ نہیں کہاں سے چندہ کر کے 2 لاکھ دیے تھے جس پر گٹکا ڈیلر نے کہا اس میں سے بھی 1 لاکھ روپے میں نے دیے تھے۔

ایس ایچ او کہتا ہے تو اس کے بعد مجھے کیا تم لوگوں نے 2 مہینے میں پھٹیک دی؟ جواب میں گٹکا ڈیلر کہتا ہے کہ سر کام ہلکا ہے، بلوچستان سے چھالیہ نہیں آ رہی کام بند ہے۔ ایس ایچ او تسلی دے کر کہتا ہے اللہ خیر کرے گا چھالیہ بہت ہے، گٹکا ڈیلر کہتا ہے چھالیہ دو نا ہمیں ایک دانہ بھی نہیں مل رہا سارے روڈ بند ہیں۔

ایس ایچ او کہتا ہے ان شاء اللہ ہم کھول کے دینگے کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی نقصان ہے تو چار سال سے چلا رہا ہے، تو 4 بھیج دے ڈسپوزل کرتا ہوں فٹا فٹ۔

گٹکا ڈیلر ایک لاکھ کم کروانے کے لیے منت کرتا رہا جتنی دیر بندے رکیں گے نام چلتے رہیں گے، ایس ایچ او کی دھمکی دیتا ہے، پیسوں پر بات نہیں بنتی تو ایس ایچ او اپنے مبینہ بیٹر کامران کو فون دے دیتا ہے۔

گٹکا ڈیلر کہتا ہے کہ صاحب کو بولو ایک کاٹ دے بس، بیٹر کامران کہتا ہے میں نے بول دیا چار فائنل ہیں بس، ابھی ہم سب چندہ جمع کر کے پیسے اکٹھے کریں گے، پھر ڈراتا ہے کہ صاحب جا رہے ہیں گاڑی میں بیٹھ کر، گٹکا ڈیلر فوراً کہتا ہے کہ اچھا تو ڈن کر دے مسئلہ نہیں ہے بندے پہلے چھوڑ دے، مجھے پہلے بندے چاہیے بھروسہ ہے نا مجھ پر۔

بیٹر کامران اوکے کیا اور فون رکھ دیتا ہے، ایس ایچ او سے آڈیو ڈیلنگ سے متعلق بات کرنے کے لیے موبائل فون اور واٹس ایپ پر کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رسپانس نہیں دیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں