اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

شعیب اختر نے ایک فاسٹ بولر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اخٹر نے محمد عامر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دے دیا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک قرار دیا ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کو یاد کرتے ہوئے عامر کی تعریف کی جہاں انہوں نے اپنی سوئنگ بولنگ سے وارنر کو حیران کردیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں ڈیوڈ وارنر سے مار کھا رہا تھا لیکن جب عامر آئے تو وارنر کو کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ آگے جائیں یا پیچھے، وہ عامر کی سوئنگ یا رفتار کو نہیں پڑھ سکتا تھا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ محمد عامر کا جو معیار اس وقت تھا وہی آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر میچ کے حالات کو سمجھتا ہے اور اس کے مطابق بولنگ کرتا ہے، وہ بخوبی جانتا ہے کہ کس لائن اور لینتھ سے بولنگ کرنی ہے اور فیلڈ کو کیسے ترتیب دینا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ عامر ہمیشہ ہر میچ سے پہلے تین سے چار اوورز کرتا ہے، وارم اپ سیشنز کے دوران بولنگ کا تجزیہ کرتا ہے، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا اس کا معمول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ کھلاڑیوں کے درد اور ضروریات کو نہیں سمجھ سکتی تو آپ کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں