لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے مکمل احتیاط کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بالر نے اپنی والدہ کے انتقال کے تکلیف دہ وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شعیب اختر کا اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہنا ہے کہ ماں جی اب ہم میں نہیں رہیں لیکن اُن کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2022
شعیب اخترنے کورونا وائرس نئی قسم اومیکرون کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لوگوں سے تعزیت کیلئے گھر نہ آنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ جہاں ہیں وہیں رہتے ہوئے میری والدہ کیلئے دعائے مغفرت کریں۔
مزید پڑھیں : شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں، اہم شخصیات کا اظہار افسوس
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26دسمبر کو شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی تھیں۔ سابق فاسٹ بالر نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرلکھا تھا کہ میرا سب کچھ میری ماں تھی، جو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئی ہیں۔