راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر زندگی کے سب سے بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ہیں، اس افسوسناک خبر کی اطلاع خود شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں دی۔
سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ ‘میرا سب کچھ میری ماں تھی” جو اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ آج شام ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں آج نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئ ہیں – انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نماز جنازہ H-8 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔My mother, my everything, with the will of Allah taala, has left for heavenly abode.
Namaz e janaza will be in H-8 after Asar Prayers.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 25, 2021
اطلاعات یہ تھی کہ شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پر اسلام آباد کے معروف نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ٹوئٹر پر سیاسی رہنماؤں، کرکٹرز اور سماجی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اللہ تعالی آپ کو صبر دے اور
اللہ تعالی آپ کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرما کر ان کے درجات بلند فرماۓ اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین— Javed Afridi (@JAfridi10) December 25, 2021
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) December 25, 2021
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) December 26, 2021
اےآر وائی فیملی کی جانب سے شعیب اختر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
Inna lilahi wa inna ilaihi rajiun. All the prayers may God rest her soul in peace . https://t.co/69HpbN9I9x
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 26, 2021