لاہور : ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی افغانستان سے شاندار فتح اور آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی بول پڑے۔
اس حوالے سے اپنے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔
شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 کے اہم مقابلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔
Always said never underestimate Pakistan in this edition of T20 World Cup. They're a solid force.
Heroics by Asif Ali. Dil khush ker dia. Keep going guys.Full video: https://t.co/emmc5qQ9s8 pic.twitter.com/Rp5PnROdAt
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 29, 2021
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان ٹیم ایک بڑی مضبوط قوت ہیں، جس کا ثبوت انہو ں نے اپنا تیسرا میچ جیت کر دے دیا ہے۔
شعیب اختر نے آصف علی کو ہیروقرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اس نے دل خوش کردیا میری دعا ہے کہ اسی طرح چلتے رہو۔
انہوں نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ ان گراؤنڈز میں کوشش کریں کہ پہلے باؤلنگ کریں کیونکہ اس پچ پر اوس پڑتی ہے گیند اسپن اور سوئنگ نہیں ہوتی، واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Pakistan Team should never be underestimated, Green caps can surprise any side. pic.twitter.com/SIdSLrcWdE
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 23, 2021
اس سے قبل ایک ویڈیو میں بھی شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’پاکستان کے لیے آپ کو اے گیم لانی پڑے گی اور ان کو ہرانے کے لیے آپ کو بیسٹ گیم کھیلنی پڑتی ہے کیونکہ پاکستان کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس وقت اپ سیٹ کردے۔