تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

شعیب اختر پاکستانی بولرز پر برس پڑے

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نیوزی لینڈ میں پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی بولرز کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توبہ توبہ کیا اس طرح بولنگ ہوتی ہے۔

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بولنگ کو پاکستان کی تاریخ کی انتہائی نچلی سطح کا قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی اور ڈراپ کیچز کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 659 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، قومی بولرز نے وائیڈز کی مد میں 17 اضافی رنزبھی دئیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز دیے تھے، ایک اننگز میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 6 کھلاڑی آؤٹ 659 رنز پر ڈیکلیئر کی، قومی ٹیم کو کیوی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

دوسری اننگز میں اوپنر شان مسعود پھر ناکام ثابت ہوئے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عابد علی 7 اور نائٹ واچ میں محمد عباس ایک رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -