تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

’فخر اور افتخار کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے‘

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹیم کی شکست پر کہا کہ ’ٹیم کمبی نیشن کام نہیں کررہا ورلڈ کپ سر پر ہے حالات کو بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فخرزمان اور افتخار کے بارے میں غورکرنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے پورے ٹورنامنٹ میں کوئی اچھے رنز نہیں بنائے ہیں ان کے لیے بطور بلے باز یہ بھیانک ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا ہے۔

دوسری جانب شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ بالخصوص فائنل میں سری لنکا کی ٹیم کو داد دینی ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شروع میں میچ دیکھا تو لگا کہ پاکستان یکطرفہ مقابلے سے جیت جائے گا آخر میں سری لنکا یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت گیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Comments