راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ 1999 میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو واہ کو ٹکر مارنے کی وجہ بتادی۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا نے کہا کہ 1999 کے ورلڈکپ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو واہ واضح طور پر آؤٹ تھے لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 1999 کے ورلڈکپ (پول میچ) میں اسٹیو وا کا صاف آؤٹ نہ دینے پر بھی انہیں بہت غصہ آیا تھا اور انہوں نے غصے میں اسٹیوواہ کو زور سے ٹکر بھی ماری تھی۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی امپائرز کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی،ماں نے کہا تھا کبھی تیری وجہ سے ملک کا نام خراب نہ ہو اور کبھی حرام پیسا نہ کمانا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں میچ کے دوران بہت غصہ آتا تھا، کیریئر میں کم ازکم 30 سے 40 مرتبہ اتنا غصہ آیا کہ دل چاہا کہ امپائر کی پسلی پہ مکا ماردوں یا بلے باز کے سر پر بلا ماردوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جھوٹ کا ساتھ نہیں دے سکتا، غلط چیز کی حمایت نہیں کرسکتا یہ میری طبیعت میں نہیں، اس لیے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی حالانکہ میرے ساتھ کے 12 کھلاڑی میچ فکسنگ میں پھنسے ہوئےتھے۔