جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کے ڈھیر ہوتے ہی شعیب اختر کی بوریت ختم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کے ڈھیر ہوتے ہی شعیب اختر کی بوریت ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، جواب میں قومی ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوتے ہوئے فالو آن کا شکار ہوگئی۔

ایسی صورتحال میں شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہاں جی مجھ سمیت سب کی بوریت دور ہوگئی ، 100 رنز پر 7 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہوجانا انٹرٹینمنٹ ہی تو ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں اسٹیڈیم میں خاتون سو رہی تھیں اور سابق اسپیڈ اسٹار نے لکھا تھا کہ کچھ دلفریب مناظر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کیا گیا تو اوپنر عبداللّٰہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، میچ میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد امام الحق 20 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی بال پر نیتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے۔

ٹیم کا اسکور 60 رنز پر پہنچا تو اظہر علی 14 رنز پر اسٹارک کا شکار بنے جبکہ اگلی ہی بال پر فواد عالم صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

ان کے بعد آنے والوں میں رضوان 6، فہیم 4، ساجد 5 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں