تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز لنکا پریمیئر لیگ میں حاصل کیا ہے، شعیب ملک ایل پی ایل میں جافنا کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ آل راؤنڈر مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 485 میچز کھیل چکے ہیں۔سابق کپتان نے اپنے اعزاز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور سنگ میل، الحمدللہ۔‘

اس سے قبل ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹر کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، یونیورس باس نے 485 ٹی 20 میچز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے 124 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی وہ 2009 کی ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آل راؤنڈر نے 35 ٹیسٹ میچز اور 287 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -