پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈ کی گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی شعیب ملک کی اننگز ’بوم بوم‘ تھی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا اپنے ٹوئٹ میں آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر تعریف کی۔
بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح کی خوشی نا قابلِ بیاں ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک کی تیزترین ففٹی، ویڈیو دیکھیں
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 72 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔
پاکستان ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح کی خوشی نا قابلِ بیاں ہے۔شعیب ملک کی اننگز بُوم بُوم تھی۔
All the best for the semi final 🙌🏼@realshoaibmalik #PAKvSCO— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 7, 2021
یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں شعیب ملک نے 18 گیندوں پر ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی، انہوں نے 54 رنز کی باری کھیلی جس میں 1 چوکا اور 6 چوکے شامل تھے۔
رواں عالمی کپ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں شعیب ملک پہلے پاکستانی ہیں، اس فہرست میں شامل بھارت کے کےایل راہول نے بھی 18 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔