اشتہار

شعیب ملک نے اپنی عمر پر شاہ رخ خان کی مثال دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی عمر پر شاہ رخ خان کی مثال دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک نے کہا کہ شاہ رخ نے ابھی فلم کی وہ بھی اولڈ از گولڈ‘ لگ رہے تھے میری امی بھی کہتی ہیں کھیلتے رہو اگر کھیل سکتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کے لیے مثال بننا چاہتا ہوں جب کرکٹ سے بور ہوجاؤں گا تب ایک ہی دفعہ ریٹائرمنٹ لوں گا۔

- Advertisement -

شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز اعصاب شکن ثابت ہونا اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شاندار 52 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

گزشتہ روز شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’عامر، عماد ہو یا بابر ہو میں نے ان کو دیکھا ہے وہ جب بھی ایک دوسرے سے ملتے ہیں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور کوئی لائن کو کراس نہیں کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں