کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شعیب ملک نے رمیز راجہ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے مشورے پر رد عمل کرتے ہوئے کہ رمیز راجہ کو ساتھ ریٹائرمنٹ لینے کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک نے مشہور کمنٹیٹر رمیز راجہ کو یہ پیش کش سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کی ہے، شعیب ملک نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے جواباً رمیز راجہ کو بھی اپنے شعبے سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔
Yes @iramizraja bhai agreed. Since all 3 of us are the end of our careers let’s retire gracefully together – I’ll call and let’s plan this for 2022? 😅 @MHafeez22 #jokes https://t.co/vTwf9zzYOC
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) April 8, 2020
قومی کھلاڑی شعیب ملک نے کہا کہ ‘جی، رمیز بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ہم تینوں ہی اپنے کیریئر کے اختتام پر ہیں، چلیں ایک ساتھ مل کر ریٹائرمنٹ ہوجاتے ہیں، میں آپ کو فون کروں گا۔2022 میں ریٹائرمنٹ لینا کیسا ہے؟
خیال رہے کہ ایک روز قبل کمنٹری کےلیے مشہور شخصیات رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو بین الااقوامی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : رمیز راجہ نے سابق کپتان کو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا
انہوں نے کہا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی کئی برس خدمت کی لیکن اب انہیں کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے، یہ صحیح موقع اور وقت ہے۔