تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’دوبارہ پھوپھو کب بنارہے ہیں؟‘ مداح کے سوال پر شعیب ملک نے کیا کہا؟

کراچی: قومی کرکٹر شعیب ملک نے مداح کے جانب سے دوبارہ پھوپھو بنائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان ندا یاسر نے شعیب ملک کو مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات دکھائے۔

ثمینہ نامی مداح نے شعیب سے سوال کیا کہ ’شعیب بھائی دوسرے بیٹے یا بیٹی کی پھوپھو کب بنارہے ہیں؟

شعیب ملک نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا ایک کھلاڑی ہیں، کوئی مجھ سے کہے کہ آپ کھیلنا بند کردیں تو مجھے بہت عجیب لگے گا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ثانیہ مرزا جب تک کھیلنا چاہتی ہیں انہیں پوری آزادی ہے وہ کھیلیں آگے جو اللہ کو منطور ہوگا وہ ہی ہوگا۔

ایک اور مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنی حقیقی زندگی میں ہیرو دکھنا چاہیں تو کون سے پاکستانی ہیرو کی طرح بننا چاہیں گے؟

شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب اداکاروں سے میری دوستی ہے کسی ایک کا نام نہیں لے سکتا۔

میزبان کے اصرار پر پھر انہوں نے ہمایوں سعید کی سادگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید سے میری بہت پرانی دوستی ہے، ہمایوں کو ایک میسج بھی کرتا ہوں کہ مجھے فلاں کام ہے تو وہ کام اسی وقت ہوجاتا ہے۔

ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ نے شہرت پیسہ نام سب کما لیا لیکن کونسی ایسی خواہش ہے جو ابھی تک آپ کے دل میں ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے میری زندگی لکھی ہے اور جب میں اس دنیا سے جاؤں تو مجھ سے کوئی ناراض نہ ہو۔

سرفراز اور بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سرفراز احمد ہوشیار کپتان تھے اور بابر کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹنگ سے بھی ٹیم میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -