اشتہار

آئی سی سی کے فیصلے پر شکست تسلیم نہیں کروں گا، محمد حفیظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے باؤلنگ ایکشن خراب آنے پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے فیصلے پر دکھ ہوا، شکست تسلیم نہیں کروں گا۔

سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو برطانیہ پہنچ کر اپنا بائیو میکینک ٹیسٹ کروایا تھا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کو مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے 2015 میں بھی ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے حالیہ باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اُسے مشکوک قرار دیا اور محمد حفیظ پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بورڈ چاہیے تو ڈومیسٹک میچز میں باؤلنگ کی اجازت دے سکتا ہے۔

اس پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’آئی سی سی کے فیصلے پر دکھ ہوا مگر اس طرح کے فیصلے مجھے گرا نہیں سکتے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’شکست تسلیم نہیں کروں گا اور مزید محنت کر کے ملک کی خدمت کروں گا‘۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو برطانیہ میں ان کا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا۔

محمد حفیظ اب تک 50 ٹیسٹ میچز، 192 ون ڈے میچز جبکہ 78 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جن میں وہ بالترتیب 52، 132 اور 46 وکٹیں لے چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں