منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

وہاب ریاض کی جگہ پشاور زلمی کا کپتان کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا مثبت آںے پر قرنطینہ میں ہیں جس کے باعث زلمی کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دیں گے۔

پی ایس ایل 7 میں کل پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، پی سی بی اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، آفریدی ابتدائی میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں