اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

شاداب خان نے شعیب ملک کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں کامیابی کیسے حاصل کی؟ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پاکستان کو دونوں میچ بولنگ نےجتوائے، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی فیلڈنگ بھی معیاری رہی۔

شاداب خان نے شعیب ملک کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیم کو آخر تک لےگئے، ہمیں ان دونوں میچوں میں جیت کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بولا تھا باہر نہیں نکلنا آج سیکیورٹی بہت سخت ہے‘ : نیوزی لینڈ کی شکست پر میمز کی بھرمار

گذشتہ روز شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ، میچ کے اختتامی لمحات میں آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو دو چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹا۔

شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 27 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح کو سیکیورٹی فورسز کے نام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں