اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حادثے کے بعد شعیب ملک کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹریفک حادثے کے بعد مداحوں کو اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ محض ایک حادثہ تھا میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں ، اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی مہربانی کی ۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام محبت کرنے اور دیکھ بھال کرنے والوں کا دل سے شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کے بعد اُس وقت پیش آیا تھا جب وہ گھر کے لیے روانہ ہورہے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی اسپورٹس کار خود ڈرائیو کررہے تھے، خوش قسمتی سے وہ تو حادثے میں محفوظ رہے مگر گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

شعیب ملک اپنی گاڑی میں بیٹھ کر رفتار میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر نکلے تو سامنے ٹرک کھڑا ہوا تھا۔ سابق کپتان تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو قابو نہ کرسکے اور وہ سیدھی فٹ پاتھ پر کھڑے ٹرک سے جاکر ٹکرائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں